Home / Uncategorized / جسٹس شوکت عزیز صدیقی: ’میری اور میرے خاندان کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں‘
جسٹس شوکت عزیز صدیقی: ’میری اور میرے خاندان کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں‘

جسٹس شوکت عزیز صدیقی: ’میری اور میرے خاندان کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں‘

سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا سامنا کرنے والے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اُنھیں اور اُن کے خاندان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

جمعے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اُنھیں رواں ماہ برطانیہ میں ہونے والی ایک ورکشاپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ موجودہ صوررتحال میں ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

جسٹس صدیقی نے کہا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو 31 جولائی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے انھیں اظہار وجوہ کا نوٹس ملا ہے اور دوسرے اُنھیں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top