Home / Uncategorized / ’جہاز چوری کرنے والے کو ایئرپورٹ پر کہیں بھی آنے جانے کی اجازت تھی‘
’جہاز چوری کرنے والے کو ایئرپورٹ پر کہیں بھی آنے جانے کی اجازت تھی‘

’جہاز چوری کرنے والے کو ایئرپورٹ پر کہیں بھی آنے جانے کی اجازت تھی‘

امریکی شہر سیئیٹل سے ایک ہوائی کمپنی کے ملازم نے ایک خالی جہاز چرا کر اسے ایک قریبی جزیرے میں گرا کر تباہ کر دیا اور خود بھی ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا نے اس شخص کا نام رچرڈ رسل بتایا ہے جبکہ ہوائی کمپنی کے حکام نے کہا کہ اسے جہاز تک رسائی حاصل تھی اور سکیورٹی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق اس 29 سالہ شخص نے جمعے کی رات کو بغیراجازت جہاز اڑایا جس کی وجہ سے ہوائی اڈا وقتی طور پر بند کرنا پڑا۔ یہ ایئرپورٹ پر تین سال سے ملازم تھا اور اس کا کام جہازوں میں سامان لوڈ کرنا اور انھیں کھینچ کر لے جانا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top