Home / Uncategorized / حکومت کا آئندہ بجٹ میں خام مال کی ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ بجٹ میں خام مال کی ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آئندہ بجٹ میں خام مال کی ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-2017 کے بجٹ میں خام مال کی ڈیوٹی کو کم کرکے اس کے نرخ میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے اگرخام مال کی ڈیوٹی میں کمی کی گئی تو آمدن پر 15 ارب پورے سالانہ کا فرق پڑے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت رواں برس 27 اپریل کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا اعلان کرے گی، تاہم کامرس ڈویژن کے ترجمان محمد اشرف نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کا ردِ عمل جاننے کے لیے بجٹ تجاویز کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

مسلم یگ (ن) کی حکومت نے 2015 میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خام مال پر ایک فیصد ڈیوٹی عائد کی تھی جو آئندہ 2 برسوں میں بڑھ کر 3 فیصد تک ہوگئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top