Home / Uncategorized / خبردار،فیس بک آپ کو استعمال کررہا ہے!
خبردار،فیس بک آپ کو استعمال کررہا ہے!

خبردار،فیس بک آپ کو استعمال کررہا ہے!

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خبردار، ہوشیار، آپ فیس بک استعمال نہیں کررہے بلکہ فیس بک آپ کو استعمال کررہا ہے۔کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کے فیس بُک آپ کے اور میرے بارے میں کتنا جانتا ہے؟ اور حالیہ چوری کا معاملہ کیا ہے ؟کم از کم 5 کروڑ افراد کی نجی معلومات فیس بک سے چوری کی گئیں اور اس کے ذریعے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہ ہو نے کی کوشش کی گئی ، یہ سب کچھ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے،آپ کے –> ساتھ بھی ۔ فیس بک آپ کے بارے میں کتنا جانتا ہےآپ اس طرح جان سکتے ہیں فیس بک پر سیدھ ہاتھ پر موجود بٹن کو دبائیں ، سیٹنگز پر کلک کریں ، یہاں آپ کو بائیں جانب مختلف آپشنز دکھائی دیں گے ۔اس میں ADs پر کلک کریں ۔ یہ آپ کو Ads preference پیج پر لے جائیگا ۔ تھوڑا سا اسکرول کریں پھر Your Information اور پھر your Categories پر کلک کریں ۔اب یہ وہ پروفائل ہے جو فیس بک نے میرے بارے میں بنائی ہے۔اور یہ ایڈورٹائزرز کے ساتھ شیئر بھی کی جاتی ہے ۔یہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں کافی حد تک درست ہے، میں کون سی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہوں/یا کرتی ہوں، اور کس قسم کی شاپنگ کرتا ہوں ۔ سب اس پیچ پر موجود ہے ۔اسی پیج پر میری دلچسپی سے متعلق معلومات بھی موجود ہیں جسے فیس بک نے مختلف کیٹیگریز میں بانٹا ہوا ہے۔مثلا نیوز اینڈ اینٹرٹینمنٹ ، بزنس اینڈ انڈسٹری اور بہت کچھ ۔فیس بک مجھے بتاتا ہے کے میں کس قسم کی چیزیں پسند کرتا ہوں ، کس قسم کی چیزیں دیکھنا پسند کرتا ہوں ، وغیرہ وغیرہ ۔ مگر کچھ چیزیں غلط بھی ہیں ۔ جیسے Holism وغیرہ۔ جس کے بارے میں تو مجھے پتا بھی نہیں ۔کے یہ کیا بلا ہے ۔یہی نہیں ،آپ نے اور میں نے آج تک جو کچھ فیس بک پر کیا ہے اور اس کے پوری کاپی یا نقل فیس بک پر موجود ہےجس میں حیران کن طور پر میری تمام ذاتی تفصیلات ، سرگرمیاں میری فیس بک پروفائل پر آرکائیو کی شکل میں موجود ہیںجس کو اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو جنرل سیٹنگز پر جائیں ،جہاں پر آپ کو Download a copy کا لنک نظر آئے گا ۔اس پر کلک کریں ۔ پھر Download a archive یا start a archive کا بٹن دبائیں ۔جب میں نے یہ کرنے کی کوشش کی تو مجھے فوراً نوٹیفیکشن آگیا اور آدھے گھنٹے بعد ہی ای میل آگئی ۔ فائل 350 میگا بائٹ سے زیادہ تھی جس میںمیری تصاور ویڈیوز ، چیٹنگ ،ہر میسج جو مجھے ملا یا میں نے کسی کو بھیجا اور ایک لمبی قطار ان اشتہارات کی جن پر نے کبھی کلک کیا اور حتی کے میں نے کب کس کو پوک کیا سب اس میں موجود تھا۔یہ میری ذاتی زندگی کا بہت بڑا حصہ ہے ، جو ایک آرکائیو فولڈر میں موجود ہے اور یہ وہ معلومات ہے جو میرے ماں باپ اور میرے میرے پکے دوستوں کی معلومات سے بھی زیادہ ہے اور یہ تو صرف ایک حصہ ہے جس تک رسائی فیس بک نے مجھے یا آپ کو دی ہے ، کو ن جانے کے ان کے پاس اور کتنی معلومات ہے

Comments are closed.

Scroll To Top