Home / Uncategorized / خواتین کی نازیبا تصاویر لینے کی کوشش، مگر کیمرا پھٹ گیا
خواتین کی نازیبا تصاویر لینے کی کوشش، مگر کیمرا پھٹ گیا

خواتین کی نازیبا تصاویر لینے کی کوشش، مگر کیمرا پھٹ گیا

امریکی ریاست وسکانسن میں پولیس کے مطابق ایک شخص اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کے جوتے پر نصب کیمرا پھٹ گیا۔

اس 32 سالہ شخص نے یہ کیمرا خواتین کے سکرٹ کے نیچے سے نازیبا تصاویر اتارنے کے لیے لگا رکھا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا لیکن اس پر کوئی الزام عائد نہیں کیا کیوں کہ ابھی اس نے پہلی تصویر نہیں لی تھی کہ کیمرے کی بیٹری پھٹ گئی۔

میڈیسن شہر کے پولیس افسر ڈیوڈ ڈیکس ہائمر نے مقامی اخبار کو بتایا: ‘جب دھماکہ ہوا تو انھیں جلنے کے زخم آئے، پھر انھوں نے ایک پادری کے سامنے اعتراف کر لیا کہ وہ کیا کرنے جا رہے تھے۔’

Comments are closed.

Scroll To Top