Home / Uncategorized / ’خواہش ہے کہ ’منٹو‘ کی نمائش پاکستان میں بھی ہو: نندیتا داس
’خواہش ہے کہ ’منٹو‘ کی نمائش پاکستان میں بھی ہو: نندیتا داس

’خواہش ہے کہ ’منٹو‘ کی نمائش پاکستان میں بھی ہو: نندیتا داس

انڈیا کی نامور اداکارہ اور ہدایت کار نندیتا داس کی خواہش ہے کہ ان کی فلم ‘منٹو’ کی نمائش پاکستان میں بھی ہو، کیونکہ منٹو انڈیا اور پاکستان دونوں کے ہی لکھاری تھے۔

نندیتا داس نے اس خواہش کا اظہار کراچی میں جاری بین الاقوامی فلمی میلے میں کیا، اس میلے میں ان کے ساتھ ویشال بھردواج اور ساکت چوہدری بھی شریک ہیں۔

اس تین روز فلمی میلے میں 90 ممالک سے بھیجی گئی 200 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں بالی ووڈ کی فلم ‘بھاؤ بلی’ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان فلم’ کیک’ بھی شامل ہے۔

نندیتا داس نے کراچی میں نو سال کے بعد فلمی میلے میں شرکت کی ہے، اس سے پہلے وہ کارا فلم فیسٹیول میں شریک ہوئی تھیں جس میں ان کی فلم فراق دکھائی گئی تھی۔

ان دنوں وہ سعادت حسین منٹو پر فلم کی تیاری میں مصروف ہیں، منٹو کو مشترکہ ورثہ قرار دیتے ہیں۔

‘منٹو تو انڈین بھی ہیں اور پاکستانی بھی۔ وہ جنوبی ایشیا کے لکھاری ہیں، میں تو چاہتی تھی کہ یہ فلم ہم مل کر بنائیں اب چونکہ بن چکی ہے اور امید ہے کہ ایک دو ہفتوں میں تیار ہوجائےگی تو میں یہاں پاکستان ضرور لانا چاہوں گی تاکہ یہاں کے شائقین بھی دیکھیں کیونکہ یہ ان کے بھی لکھاری ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top