Home / Uncategorized / راؤ انوار کا نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سکیورٹی وجوہات پر ایک ماہ کا جسمانی ریمانڈ
راؤ انوار کا نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سکیورٹی وجوہات پر ایک ماہ کا جسمانی ریمانڈ

راؤ انوار کا نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سکیورٹی وجوہات پر ایک ماہ کا جسمانی ریمانڈ

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس پی ملیر راؤ انوار کو 30 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

30 روز کے طویل ریمانڈ کی وجہ سکیورٹی خدشات کو قرار دیا گیا ہے جبکہ سماعت کے موقع پر صحافیوں کو کمرہ عدالت سے دور رکھا گیا۔

نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق جمعرات کو ملزم راؤ انوار کو بکتر بند گاڑی میں پولیس کی دیگر متعدد گاڑیوں کے حصار میں انسداد دہشت گردی کی جج خالدہ یاسمین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی پولیس نے ملزم کا 30 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top