Home / Uncategorized / زینب قتل: 227 افراد سے تفتیش، 64 ڈی این اے ٹیسٹ کا مشاہدہ
زینب قتل: 227 افراد سے تفتیش، 64 ڈی این اے ٹیسٹ کا مشاہدہ

زینب قتل: 227 افراد سے تفتیش، 64 ڈی این اے ٹیسٹ کا مشاہدہ

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے قصور واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زینب کے قتل میں ملوث مجرم کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، جبکہ اس سلسلے میں 227 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور علاقے کا جیو فینسنگ ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کی شناخت کے لیے فرانزک لیبارٹری سے مدد لی جارہی ہے اور اسے سلسلے 64 ڈی این اے ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top