Home / Uncategorized / زینب کیس: آئی جی کو مزید دو دن کی مہلت، قصور میں فورینزک کیمپ
زینب کیس: آئی جی کو مزید دو دن کی مہلت، قصور میں فورینزک کیمپ

زینب کیس: آئی جی کو مزید دو دن کی مہلت، قصور میں فورینزک کیمپ

لاہور ہائی کورٹ نے زینب کیس میں پولیس حکام کو قاتل کی گرفتاری کے لیے مزید دو دن کی مہلت دی ہے جبکہ قصور میں لگائے جانے والے فورینزک کیمپ میں مشتبہ افراد کے ڈی این اے جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اتوار کو زینب کے مبینہ اغوا کار کا ایک خاکہ بھی جاری کیا ہے۔

سات سالہ زینب کی لاش اس کے اغوا کے پانچ روز بعد نو جنوری کو اس کی رہائش گاہ سے نصف کلومیٹر دور موجود کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top