Home / Uncategorized / سان فرانسسکو: جہاں ایک لاکھ ڈالر سے کم تنخواہ ’کم آمدنی‘ کے زمرے میں آتی ہے
سان فرانسسکو: جہاں ایک لاکھ ڈالر سے کم تنخواہ ’کم آمدنی‘ کے زمرے میں آتی ہے

سان فرانسسکو: جہاں ایک لاکھ ڈالر سے کم تنخواہ ’کم آمدنی‘ کے زمرے میں آتی ہے

امریکہ میں ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں اگر آپ کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ ڈالر کے آس پاس بھی ہے تو بھی آپ ‘کم آمدنی’ والے افراد کے زمرے میں آتے ہیں۔

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے طرف سے کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق سان فرانسسکو اور اس کی قرینی سان میٹیو اور مارن کاؤنٹیز میں اگر کسی کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر ہے تو وہ ‘کم آمدنی’ کے زمرے میں جبکہ 73 ہزار ڈالر کمانے والوں کو ‘انتہائی کم آمدنی’ کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

لیکن اس کی ایک وجہ سان فرانسسکو میں مکانات کے کرایوں کا زیادہ ہونا ہے۔

چار افراد پر مشتمل دو تہائی امریکی خاندانوں کی آمدن سان فرانسسکو کے ’کم آمدن‘ کے طے شدہ معیار یعنی ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر سالانہ سے کم ہے۔

امریکہ میں چار افراد پر مشتمل خاندان کی اوسط سالانہ آمدن 91 ہزار ڈالر ہے جبکہ کسی بھی سائز کے خاندان کے لیے یہ رقم 59 ہزار ڈالر رہ جاتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ 32 کروڑ 60 لاکھ آبادی والے اس ملک میں 4 کروڑ سے زیادہ افراد ایسے خاندانوں کا حصہ ہیں جو سالانہ 25 ہزار ڈالر ہی کم کماتے ہیں۔

امریکہ میں ویسے تو بڑے شہروں تقریباً تمام ملازمتوں میں آمدنی کی شرح زیادہ ہے لیکن سان فرانسسکو اس معاملے میں کہیں آگے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top