Home / Uncategorized / سلمان خان کو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں پانچ سال قید
سلمان خان کو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں پانچ سال قید

سلمان خان کو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں پانچ سال قید

انڈیا کی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے نایاب کالے ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں معروف فلم اداکار سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد انھیں جودھ پور کی سنٹرل جیل پہنچا دیا گیا ہے اور سیشن کورٹ میں ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعے کی صبح ہو گی۔

سلمان خان کو دو نایاب ہرنوں کے شکار میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے سلمان خان کو دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top