Home / Uncategorized / سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی
سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے نجکاری کے وفاقی وزیر دانیال عزیز پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

عدالت نے اس مقدمے کی کارروائی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئندہ سماعت پر شہادتیں طلب کر لی ہیں۔

منگل کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کی تو بینچ میں موجود جسٹس مشیر عالم نے دانیال عزیز کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

Comments are closed.

Scroll To Top