Home / Uncategorized / سپریم کورٹ کا آصف علی زداری، فریال تالپور سمیت سات افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم
سپریم کورٹ کا آصف علی زداری، فریال تالپور سمیت سات افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا آصف علی زداری، فریال تالپور سمیت سات افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت سات افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ان افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم چند روز قبل آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کے خلاف درج ہونے والے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ہونے والی ابتدائی تفتیش کی بنا پر دیا ہے۔

دیگر افراد میں نصیر عبداللہ، آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور مصطفیٰ ذوالقرنین شامل ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن صوبہ سندھ سے رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت سات افراد کے نام ’سٹاپ لسٹ‘ میں ڈالے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top