Home / Uncategorized / ’سپر بگ‘: پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پر امریکہ کی وارننگ
’سپر بگ‘: پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پر امریکہ کی وارننگ

’سپر بگ‘: پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پر امریکہ کی وارننگ

پاکستان میں مزاحمتی ٹائیفائیڈ کی وبا پھوٹنے کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے انھیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

ایکس ڈی آر نامی ٹائیفائیڈ کی اس قسم کے بارے میں 2016 میں معلوم ہوا تھا جب صوبہ سندھ کے دو علاقوں لطیف آباد اور قاسم آباد میں اس بیماری کے چند کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

آغا خان یونیورسٹی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیوسٹی کے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اس نئی قسم پر بہت کم اینٹی بائیوٹکس اثر کرتی ہیں اور یہ دوبارہ خوبخود جنم لے لیتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top