Home / Uncategorized / شام پر حملہ:’ایسے اقدامات کے نتائج بھگتنے پڑیں گے‘
شام پر حملہ:’ایسے اقدامات کے نتائج بھگتنے پڑیں گے‘

شام پر حملہ:’ایسے اقدامات کے نتائج بھگتنے پڑیں گے‘

شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ شامی سرزمین پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملے ’بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں‘۔

ادھر روسی صدر ولادی میر پوتن نے روسی کے حلیف ملک شام پر حملے کی ‘سخت ترین طریقے سے’ مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ روس اقوامِ متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلائے گا۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر پوتن نے اس حملے کو ‘جارحیت’ قرار دیا۔ انھوں نے کہا دوما پر ہونے والا کیمیائی حملہ ڈراما تھا اور یہ حملے کا بہانہ تھا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ’جب دہشت گرد ناکام ہوئے تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مداخلت کر دی اور شام پر جارحیت پر کمربستہ ہو گئے۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top