Home / Uncategorized / شہباز شریف: قومی اسمبلی میں کسی کو مارکباد دینے نہیں جا رہے بلکہ دھاندلی کے معاملے کو اٹھایا جائے گا
شہباز شریف: قومی اسمبلی میں کسی کو مارکباد دینے نہیں جا رہے بلکہ دھاندلی کے معاملے کو اٹھایا جائے گا

شہباز شریف: قومی اسمبلی میں کسی کو مارکباد دینے نہیں جا رہے بلکہ دھاندلی کے معاملے کو اٹھایا جائے گا

پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے اراکینِ قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا مطالبہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا ہو گا۔

جعمرات کو روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ دھاندلی کے خلاف پانچ جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے بدھ کو احتجاج کیا اور پہلا احتجج نہیں بلکہ آئندہ بھی ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی کو مارکباد دینے نہیں جا رہے بلکہ دھاندلی کے معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

’اسمبلی میں اب حلف اٹھایا جائے گا اور اس معاملے پر بات کی جائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی رائے دیں گی کیونکہ اسمبلی ایک ایسا فورم ہے جہاں 2018 کے انتخابات کے حوالے سے مبارکباد دینے نہیں جائیں گے بلکہ جو دھاندلی ہوئی ہے اس کی تحقیقات کا پہلا مطالبہ ہو گا۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top