Home / Uncategorized / صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ،’چین اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار‘
صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ،’چین اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار‘

صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ،’چین اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار‘

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تجارتی مفادات کا دفاع کرے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر محصول لگانے کے کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔

چینی صدر کے مالیاتی امور کے مشیر لیو ہی نے یہ بات امریکی وزیر خزانہ سٹیو منچن کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہی۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شن ہوا کے مطابق لیو ہی جو کہ چینی صدر شی جن پنگ کے اعلیٰ مالیاتی مشیر ہیں نے امریکی وزیر خزانہ سٹیو منچن سے کہا کہ ’بیجنگ اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top