Home / Uncategorized / طیبہ تشدد کیس: سابق جج اور ان کی اہلیہ کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا
طیبہ تشدد کیس: سابق جج اور ان کی اہلیہ کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا

طیبہ تشدد کیس: سابق جج اور ان کی اہلیہ کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے مقدمے میں سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ایک، ایک سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

طیبہ نامی اس ملازمہ پر تشدد کا واقعہ دسمبر 2016 میں سامنے آیا تھا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے منگل کے روز اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرمان کمسن ملازمہ پر جسمانی تشدد میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top