Home / Uncategorized / عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر، دوسرا موقع جب آئینی طریقے سے صدارت ایک سے دوسرے صدر کو منتقل ہوئی
عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر، دوسرا موقع جب آئینی طریقے سے صدارت ایک سے دوسرے صدر کو منتقل ہوئی

عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر، دوسرا موقع جب آئینی طریقے سے صدارت ایک سے دوسرے صدر کو منتقل ہوئی

ڈاکٹر عارف الرحمٰن علوی اتوار کو اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں حلف اٹھا کر پاکستان کے 13 ویں صدر بن گئے ہیں۔

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے حلف لیا۔

یہ ملک کی 71 سالہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب ایک منتخب صدر سے صدارت آئینی طریقے سے دوسرے منتخب صدر کو منتقل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل آصف زرداری سے ممنون حسین کو آئینی طریقے سے صدارت منتقل ہوئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top