Home / Uncategorized / عرفان خان کے بعد سونالی بیندرے: بالی وڈ اداکارہ کو بھی کینسر کا مرض لاحق
عرفان خان کے بعد سونالی بیندرے: بالی وڈ اداکارہ کو بھی کینسر کا مرض لاحق

عرفان خان کے بعد سونالی بیندرے: بالی وڈ اداکارہ کو بھی کینسر کا مرض لاحق

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے بعد اب ایک اور اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

سونالی بیندرے نے یہ انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ’حال ہی میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مجھے ہائی گریڈ میٹاسٹیٹک کینسر ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔ کئی روز کے درد کے بعد میں نے ٹیسٹ کروائے جس کے بعد چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی’۔

سونالی لکھتی ہیں کہ ’ایسے وقت میں میرے عزیز و اقارب اور دوست میرے ساتھ ہیں۔ میں انکی شکر گذار ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں’۔

Comments are closed.

Scroll To Top