Home / Uncategorized / فاٹا کے انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں انتخابات کی تیاریاں اور گہما گہمی
فاٹا کے انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں انتخابات کی تیاریاں اور گہما گہمی

فاٹا کے انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں انتخابات کی تیاریاں اور گہما گہمی

پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام سابق قبائلی ایجنسیوں میں جوں جوں الیکشن کا دن قریب آرہا ہے توں توں وہاں انتخابی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ رہی ہے جبکہ فاٹا کے بعض حلقوں میں ووٹروں کی جانب سے توقع سے بڑھ کر روایتی جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملحق قبائلی ضلع اور حلقہ این اے 43 خیبر ون آج کل انتخابی سرگرمیوں میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس حلقے سے ویسے تو کئی سیاسی جماعتوں یا آزاد حیثیت میں امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں لیکن مقامی صحافیوں اور سیاسی پنڈتوں کے بقول اصل مارکہ آزاد امیدوار اور سابق ایم این اے حاجی شاہ جی گل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نور الحق القادری کے درمیان متوقع ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top