Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (5)

Home / Uncategorized / فرانس سُپر مارکیٹ واقعہ: رضوان لقدیم کون تھا؟
فرانس سُپر مارکیٹ واقعہ: رضوان لقدیم کون تھا؟

فرانس سُپر مارکیٹ واقعہ: رضوان لقدیم کون تھا؟

جنوبی فرانس کی سُپر مارکیٹ میں حملہ کرنے والا مسلح شخص رضوان لقدیم مراکش نژاد فرانسیسی تھا۔

لقدیم 1992 میں مراکش میں پیدا ہوا۔ ماضی میں لقدیم پر فرانسیسی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے نظر رکھی ہوئی تھی۔

فرانس کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ لقدیم شدت پسندوں کی واچ لسٹ پر تھا۔ ان کے مطابق اس کی وجہ ’لقدیم کے شدت پسند رجحانات اور سلفی تحریک سے رابطے‘ تھے۔

فرانس کے پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار کئی لوگوں کو سپر مارکیٹ سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن لقدیم نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور اس کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔

اس موقعے پر لیفٹیننٹ کرنل بیلٹرم نے یرغمال خاتون کے بدلے خود کو پیش کیا تھا۔

بیلٹرم نے ایک ٹیبل پر اپنا موبائل فون آن چھوڑ دیا تھا جس کے ذریعے سپر مارکیٹ کے باہر پولیس کو اندر کی تمام صورتحال سے آگاہی ملتی رہی۔

جب پولیس کو سپر مارکیٹ کے اندر سے فائرنگ کی آواز آئی تو پولیس سپر مارکیٹ کے اندر داخل ہوئی۔ لدیم تو ہلاک ہو گیا لیکن پولیس اہلکار بیلٹرم زخمی ہوئے اور ہسپتال میں انھوں نے دم توڑ دیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top