Home / Uncategorized / فرانس: ’مصافحہ نہ کرنے پر خاتون کو فرانسیسی شہریت نہیں ملی‘
فرانس: ’مصافحہ نہ کرنے پر خاتون کو فرانسیسی شہریت نہیں ملی‘

فرانس: ’مصافحہ نہ کرنے پر خاتون کو فرانسیسی شہریت نہیں ملی‘

ایک فرانسیسی عدالت نے الجزائر کی ایک خاتون کو فرانس کی شہریت نہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

الجزائری خاتون کو شہریت دینے سے صرف اس لیے انکار کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے ایک اعلیٰ اہلکار سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کا کہنا ہے کہ ’ان کے مذہبی عقائد انھیں کسی غیر مرد اہلکار سے ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں دیتے۔‘

انھوں نے یہ بات شہریت دیے جانے کی تقریب میں مصافحہ کرنے کی رسم کے دوران کہی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top