Home / Uncategorized / فوج مارشل لاءنہیں لگائے گی ، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیرا عظم بھی نوازشریف ہی ہونگے : پرویز مشرف
فوج مارشل لاءنہیں لگائے گی ، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیرا عظم بھی نوازشریف ہی ہونگے : پرویز مشرف

فوج مارشل لاءنہیں لگائے گی ، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیرا عظم بھی نوازشریف ہی ہونگے : پرویز مشرف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے ۔ عمران خان کے نوازشریف پر لگائے گئے الزامات درست ہیں ۔

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوج مارشل لاءنہیں لگائی گئی تاہم عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ موجود ہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جو بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے Image result for pervez musharraf۔”حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئیے“۔

پرویز مشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، جب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا لوگ اسی طرح سڑکوں پر نکلتے رہیں گے تاہم تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے پہلے بھی دھرنے دیے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top