Home / Uncategorized / فٹبال ورلڈ کپ: میسی اور رونالڈو نے کن کی نیندیں اڑائی ہوں گی؟
فٹبال ورلڈ کپ: میسی اور رونالڈو نے کن کی نیندیں اڑائی ہوں گی؟

فٹبال ورلڈ کپ: میسی اور رونالڈو نے کن کی نیندیں اڑائی ہوں گی؟

فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں عموماً سپانسر شپ کمپنیوں کے کرتا دھرتا اتنی دلچسپی نہیں لیتے جتنا جوش وخروش آپ کو عوام میں دکھائی دیتا ہے، لیکن گذشتہ جمعے کی رات لیونل میسی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے کے بعد سپانسر شپ کمپنیوں کے افسران کی نیندیں بھی اڑ گئی ہوں گی۔

میسی اور رونالڈو نہ صرف خود دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں بلکہ ان کے بڑے بڑے بینک بیلنس میں ایک بڑا حصہ سپانسر شپ سے ملنے والی رقوم کا بھی ہے۔ اور اگر بات فٹبال ٹیموں اور کھلاڑیوں کی سپانسر شپ کی ہو تو پھر ایڈیڈاس اور نائیکی کے درمیان دوڑ یا ’برینڈ ڈربی‘ ہوتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top