Home / Uncategorized / فیس بک نے چپکے سے بڑی تبدیلی کردی ۔۔کیاآپ کوپتاچلا؟
فیس بک نے چپکے سے بڑی تبدیلی کردی ۔۔کیاآپ کوپتاچلا؟

فیس بک نے چپکے سے بڑی تبدیلی کردی ۔۔کیاآپ کوپتاچلا؟

پاکستان میں کروڑوں جبکہ دنیا بھر میں اربوں افراد فیس بک کو استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ کو اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن پر کی گئی انتہائی کارآمد تبدیلی کا علم ہوا جو اس نے بہت خاموشی سے کردی؟فیس بک پر آپ جب لاگ ان ہوتے ہیں تو وہاں دائیں، بائیں، اوپر نیچے متعدد آپشنز ہوتے ہیں جیسے سرچ، ایپس، سیٹنگز، نیوزفیڈ اور بہت کچھ۔اب ان کو استعمال کرنے کے لیے ماؤس کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک نے خاموشی سے ایسے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے جہاں آپ تمام تر کیٹیگریز تک رسائی ایک کلک کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں؟جی ہاں فیس بک نے خاموشی سے یہ تبدیلی کی اور اس کا علم کروڑوں کو افراد کو نہیں بلکہ اتفاق سے ہی کوئی اس کے بارے میں جان پاتا ہے۔جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس شارٹ کٹ کے ذریعے آپ کن آپشنز پر ایک کلک کی مدد سے جاسکتے ہیں۔ –> فیس بک نے یہ کارآمد شارٹ کٹ اپنے مین بینر کے اوپر چھپا رکھا ہے اور اس تک رسائی اتنی آسان نہیں۔اس کو اوپن کرنے کے لیے آپ کی بورڈ پر alt + / کو کلک کریں تو ہی اس تک رسائی ممکن ہے۔فیس بک نے یہ تبدیلی کب کی، اس کا علم تو نہیں مگر اسے صارفین کو کیوں نہیں بتایا، اس کی وجہ بھی موجود نہیں۔ویسے یہ جان لیں کہ آپ کا اپنا نیوزفیڈ ہو یا آپ کوئی اور پیج اوپن کیے ہوئے ہوں، یہ شارٹ کٹ کام کرتا ہے۔اس کے ذریعے آپ Accessibility Help بھی حاصل کرسکتے ہیں۔تو کیا آپ کو اس تبدیلی کا علم تھا؟ نیچے بتانا مت بھولیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top