Home / Uncategorized / لیبیا: ’معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام بھی صدارتی امیدوار‘
لیبیا: ’معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام بھی صدارتی امیدوار‘

لیبیا: ’معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام بھی صدارتی امیدوار‘

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے بارے میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک امیدوار ہوں گے۔

لیبیا کی پاپولر فرنٹ پارٹی کے ترجمان ایمن ابو راس نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں سیف الاسلام ان کی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

انھوں نے پڑوسی ملک تیونس میں پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ سیف قومی مفاہمت، دوسروں کو قبول کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے کام کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ ملک میں استحکام کے لیے ایک صدر اور ایک حکومت کے قیام پر توجہ مرکوز کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top