Home / Uncategorized / مستونگ: کالج کے طلبا پر تشدد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دس دن کی مہلت
مستونگ: کالج کے طلبا پر تشدد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دس دن کی مہلت

مستونگ: کالج کے طلبا پر تشدد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دس دن کی مہلت

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کیڈٹ کالج کے طلبا پر تشدد کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ نے پولیس کو دس دن کی مہلت دی ہے ۔

اس واقعے پر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی ۔

درخواست کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top