Home / Uncategorized / مصر: عبدالفتح السیسی دوسری بار صدر منتخب
مصر: عبدالفتح السیسی دوسری بار صدر منتخب

مصر: عبدالفتح السیسی دوسری بار صدر منتخب

قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتح السیسی دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق عبدالفتح السیسی نے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 92 فیصد ووٹ حاصل کیے، تاہم ٹرن آؤٹ صرف 40 فیصد رہا جو ان کی مقبولیت پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے سرکاری اخبارات ’الاحرام‘ اور ’اخبار الیوم‘ اور سرکاری نیوز ایجنسی ’مینا‘ کے حوالے سے کہا کہ تین روزہ پولنگ کا اختتام بدھ کے روز ہوا اور 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2 کروڑ 30 لاکھ نے ووٹ کاسٹ کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top