Home / Uncategorized / ‘مغرب روس کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کرنا چاہتا ہے’
‘مغرب روس کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کرنا چاہتا ہے’

‘مغرب روس کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کرنا چاہتا ہے’

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے الزام لگایا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ موسم گرما میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے روس کو محروم کرنا چاہتے ہیں۔

روسی ٹی وی چینل سے تفصیلی انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ان کا ‘اصل مقصد فٹبال ورلڈ کپ کو روس سے باہر لے جانا ہے۔’

برطانیہ روس پر الزام لگاتا ہے کہ اس نے برطانیہ میں ایک سابق روسی جاسوس پر حواس کو متاثر کرنے والے مادے سے حملہ کیا ہے اور وہ اسے سزا دینا چاہتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top