Home / Uncategorized / ملالہ یوسفزئی کی ساڑھے پانچ برس بعد سوات میں اپنے آبائی گھر واپسی
ملالہ یوسفزئی کی ساڑھے پانچ برس بعد سوات میں اپنے آبائی گھر واپسی

ملالہ یوسفزئی کی ساڑھے پانچ برس بعد سوات میں اپنے آبائی گھر واپسی

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی ساڑھے پانچ برس بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچی ہیں جہاں انھوں نے اپنے گھر کا دورہ کیا۔

20 سالہ ملالہ کو اکتوبر 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے کے بعد علاج کے لیے انگلینڈ منتقل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد حصولِ تعلیم کے لیے وہیں مقیم ہیں۔

نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق مینگورہ میں ملالہ یوسفزئی نے اپنی والدہ، والد اور دو بھائیوں کے ہمراہ اپنے گھر کا دورہ کیا اور وہاں کچھ وقت گزارا جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو گئیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top