Home / Uncategorized / ملک میں ترقی ہو تو اس کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچائے جائے: ڈاکٹر عشرت حسین
ملک میں ترقی ہو تو اس کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچائے جائے: ڈاکٹر عشرت حسین

ملک میں ترقی ہو تو اس کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچائے جائے: ڈاکٹر عشرت حسین

پاکستان کے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین نے لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ جب ملک میں ترقی ہو تو اس کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچائے جائیں اور ایسا اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے جب تمام ملکی ادارے اپنے اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کر رہے ہوں۔

انھوں نے یہ بات سنیچر کے روز لندن سکول آف اکنامکس میں ساؤتھ ایشیا سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے مزید کہا کہ پاکستان طویل عرصے تک خطے میں سب سے زیادہ شرحِ نمو حاصل کرنے والا ملک تھا اور انیس سو نوے تک یہاں چھ اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح سے ترقی ہو رہی تھی لیکن بعد میں یہ کم ہوتے ہوتے چار اعشاریہ پانچ فیصد تک آ گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top