Home / Uncategorized / ‘ملک کی بہتری کیلئے چیف جسٹس کے پاس فریادی بن کر گیا’
‘ملک کی بہتری کیلئے چیف جسٹس کے پاس فریادی بن کر گیا’

‘ملک کی بہتری کیلئے چیف جسٹس کے پاس فریادی بن کر گیا’

سرگودھا: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مخالفین کو ان کی اور چیف جسٹس کی ملاقات سے تکلیف ہوئی حالانکہ وہ ملک کی بہتری کے لیے ان کے پاس فریادی بن کر گئے تھے۔

سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘مخالفین کو میرے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملنے پر تکلیف ہوئی، اس ملاقات میں کوئی ذاتی بات نہیں کی تھی بلکہ ملک کی بہتری اور عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے فریادی بن کر گیا، جب ادارے مشکل میں ہوں تو فرض بنتا ہے کہ کردار ادا کروں۔’

Comments are closed.

Scroll To Top