Home / Uncategorized / منقسم تارکین وطن ‘ظالمانہ اور غیر قانونی‘ اقدام، 17 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ
منقسم تارکین وطن ‘ظالمانہ اور غیر قانونی‘ اقدام، 17 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

منقسم تارکین وطن ‘ظالمانہ اور غیر قانونی‘ اقدام، 17 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

امریکہ کی17 ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر تارکین وطن کو ‘ظالمانہ اور غیر قانونی’ طور پر منقسم کرنے کا ملزم ٹھہراتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

اس کے متعلق واشنگٹن، نیویارک اور کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے قانونی چارہ جوئی کی ابتدا کی۔

اس کے تحت پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکہ آنے والوں کو داخلہ دینے سے انکار کرنے والی پالیسی کی مخالفت کی گئی ہے۔

دریں اثنا نائب امریکی صدر مائک پینس نے بغیر دستاویزات کے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر ‘اپنے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔’

برازیل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران مائک پینس نے کہا جو امریکہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ‘میرے دل کا سیدھا پیغام ہے کہ اگر آپ قانونی طور پر نہیں آتے تو مت ہی آئیے۔’

Comments are closed.

Scroll To Top