Home / Uncategorized / موسم میں تیزی سے تبدیلی کا اثر، آسٹریلیا میں تارکول گاڑیوں کے ساتھ چپکنے لگی
موسم میں تیزی سے تبدیلی کا اثر، آسٹریلیا میں تارکول گاڑیوں کے ساتھ چپکنے لگی

موسم میں تیزی سے تبدیلی کا اثر، آسٹریلیا میں تارکول گاڑیوں کے ساتھ چپکنے لگی

آسٹریلیا میں ڈرائیورز کو اس وقت اپنی گاڑیاں چھوڑ کر جانا پڑا جب تارکول پگھلنے کے بعد ان کی گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ چپک گئی۔

اطلاعات کے مطابق کوینز لینڈ میں منگل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد 50 گاڑیوں کے مالکان ہرجانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

مقامی میئر جو پیرونیلا نے اے بی سی نیٹ ورک کو بتایا کہ ’میں نے ایسی کوئی چیز پہلے نہیں دیکھی، اور کل جب اطلاعات آنا شروع ہوئیں، یہ بہت حیران کن تھا۔‘

اس واقعے کی وجہ گذشتہ ہفتے مرمت کے بعد سڑک کو ہونے والا نقصان اور موسم میں تبدیلی بتائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top