Home / Uncategorized / میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا
میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

کراچی: گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگادیا۔ گزشتہ روز پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا ۔ میشا شفیع کےٹوئٹ کے بعد صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون ماہم جاوید نے بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے میشا شفیع کی بہادری اور جرات کی تعریف کی اور کہا میشا کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ نے انہیں بھی ایک واقعے کی یاد دلادی جو کافی سال پہلے پیش آیا تھااور علی ظفر کے حوالے سے ہی تھا۔ ماہم جاوید نے ٹوئٹ کیاکہ علی ظفر نے ان کی کزن کا بوسہ لینے کی کوشش کی اور اسے ریسٹ روم میں دھکا دیا لیکن خوش قسمتی سے میری کزن کی دوست وہاں آگئی اور اس نے علی ظفر کو وہاں سے دھکا دے کر ہٹایا۔ So @itsmeeshashafi’s brave sharing of her experience reminded me of a story about @AliZafarsays from many many years ago, when Ali Zafar tried to kiss my cousin and pull my cousin into a restroom with him. Luckily my cousin’s friends were there to push Ali Zafar off https://t.co/kBQbBiwyFP — Maham Javaid (@JMaham) April 19, 2018 ماہم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ واقعہ 2004 اور 2005 کے درمیان کا ہے جب وہ لوگ ایک کشتی میں پارٹی کررہے تھے مجھے تاریخ کیسے یاد ہوگی؟ اس وقت ہراسانی کے حوالے سے بات کرنا انتہا ئی مشکل تھا۔ This was on a boat on the way to a party at the Yacht Club between 2004-2005. Why don’t I remember the date? Bc this is what’s crazy: in those days such sexual harassment was such a non issue and simultaneously such a taboo that we hardly spoke about it — Maham Javaid (@JMaham) April 19, 2018 ایک اور خاتون بلا گر ہمنا رضا نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ علی ظفر نے ایک تقریب کے دوران سیلفی لیتے ہوئے میری ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تھی ۔خاتون نے لکھا کہ ایک تقریب کے دوران میں نے علی ظفر کو دیکھا ارو انہیں دیکھ کر ان سے درخوست کی کہ وہ میرے ساتھ اکیلے سلیفی لیں ،خاتون نےکہا کہ جب سلیفی لینے کیلئے میں علی ظفر کے پاس ہوئی تو انہوں نے میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ۔ @itsmeeshashafi you’re not alone. Please read this. #metoo @merabichrayaar @HaadeaP pic.twitter.com/3KzIenHnQn — Humna Raza (@HumnaRaza) April 19, 2018 شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔ Thank you @itsmeeshashafi for your courage and your bravery. It’s never easy. But that should never silence us. I am in total solidarity with you. You are not alone in this because #Metoo #TimesUp #WeBelieveYou pic.twitter.com/hkQ61bqnFH — Leena (@Leena_Ghani) April 19, 2018 لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے واضح رہے کہ گزشتہ روز علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت لے کر جائیں گےاور پیشہ ورانہ طریقے سے ان الزامات کا سامنا کرتے ہوئے جواب دیں گے۔ نیو نیوزکیبراہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین 

 

Comments are closed.

Scroll To Top