Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (25)

Home / Uncategorized / میو ہسپتال مردہ خانے کے دونوں فریزر خراب، لاشیں بدبو چھوڑنے لگیں
میو ہسپتال مردہ خانے کے دونوں فریزر خراب، لاشیں بدبو چھوڑنے لگیں

میو ہسپتال مردہ خانے کے دونوں فریزر خراب، لاشیں بدبو چھوڑنے لگیں

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) میو ہسپتال مردہ خانے کے دونوں فریزر خراب ہو گئے، کئی روز سے پڑی نامعلوم لاشیں بدبو چھوڑنے لگیں جس کی وجہ سے ڈیڈ ہاوس کا عملہ منہ پر رومال رکھ کر ڈیوٹی دینے پر مجبور ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال ڈیڈ ہاوس کے دونوں فریزر شدید گرمی کے باعث خراب ہو گئے جس کی وجہ سے فریزروں میں کئی روز سے موجود نامعلوم افراد کی لاشیں گلنے سڑنے لگی ہیں ۔ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ اس بارے میں متعدد بار انتظامیہ کو بتایا مگر انہوں نے تاحال فریزر ٹھیک کروانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے ڈیڈ ہاوس میں شدید بدبو آرہی ہے اور ملازمین بدبو کے باعث منہ پر رومال رکھ کر ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک فریزر کو ٹھیک کروا لیا گیا ہے اور دوسرے کو کل تک ٹھیک کروا لیا جائے گا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top