Home / Uncategorized / ’میں بال ٹیمپرنگ کر رہا تھا‘: آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکروفٹ
’میں بال ٹیمپرنگ کر رہا تھا‘: آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکروفٹ

’میں بال ٹیمپرنگ کر رہا تھا‘: آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکروفٹ

آسٹریلیا کے کھلاڑی کیمرون بینکروفٹ نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران وہ بال ٹیمپرنگ کر رہے تھے اور ان کے کپتان سٹیون سمتھ کا کہنا ہے کہ وہ کیمرون کے ارادے کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیمرون بینکروفٹ کو ٹی وی کیمروں نے ایک پیلے رنگ کی ٹیپ بال پر رگڑتے ہوئے عکس بند کیا تھا جس کے بعد یہ بھی دیکھا گیا کہ انھوں نے یہ ٹیپ امپائرز سے چھپانے کے لیے اپنی پتلون میں ڈال لی۔

Comments are closed.

Scroll To Top