Home / Uncategorized / نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کو گرفتار کر لیا گیا
نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کو گرفتار کر لیا گیا

نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان شہری نقیب اللہ محسود کے فرضی مقابلے میں قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں اور عدالت کے حکم پر انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد میں نقیب اللہ قتل کے مقدمے کے بارے میں ازخود نوٹس کی بدھ کو سماعت شروع کی تو راؤ انوار کو ایک سفید رنگ کی گاڑی میں عدالت لایا گیا۔

سیاہ کپڑوں میں ملبوس راؤ انوار نے چہرے پر سرجیکل ماسک پہنا ہوا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top