Home / Uncategorized / نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کی ضمانت منظور
نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کی ضمانت منظور

نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کی ضمانت منظور

کراچی کی ایک عدالت نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر پانچ روز قبل فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو منگل کی صبح سنایا گیا، راؤ انوار ملیر چھاؤنی میں اپنے گھر میں قید تھے سکیورٹی خدشات کے باعث انھیں جیل کے بجائے گھر کو سب جیل قرار دیکر قید رکھا گیا تھا۔

راؤ انوار کی ضمانت کے خلاف محسود قبائل کے لوگوں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے باہر کئی بار احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top