Home / Uncategorized / نواز اور مریم کا جیل میں ٹرائل کرنا آئین اور قانون سے متصادم ہے: شہباز شریف
نواز اور مریم کا جیل میں ٹرائل کرنا آئین اور قانون سے متصادم ہے: شہباز شریف

نواز اور مریم کا جیل میں ٹرائل کرنا آئین اور قانون سے متصادم ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ہی ٹرائل کرنا آئین اور قانون سے متصادم ہے، اور یہ ایک غلط فیصلہ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’خبروں میں آیا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور ساتھ یہ بھی خبر ملی ہے کہ ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’ایسا تو ان کے ساتھ سنہ 1999 میں بھی نہیں ہوا تھا جیسا اب کیا جا رہا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ قانون جلد حرکت میں آئے گا اور زیادتیاں کرنے والے کٹھرے میں کھڑے ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top