Home / Uncategorized / نواز اور مریم کو سزائیں، ’اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان آؤں گا‘
نواز اور مریم کو سزائیں، ’اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان آؤں گا‘

نواز اور مریم کو سزائیں، ’اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان آؤں گا‘

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان واپس آ جائیں گے۔

نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جیسے ہی میری اہلیہ ہوش میں آتی ہیں میں ان سے سلام دعا لے کر واپس آ جاؤں گا۔’

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جمعہ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال، ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top