Home / Uncategorized / نواز شریف: ’سیاسی پناہ کی باتیں کرنے والے سن لیں پاکستان آ رہا ہوں‘
نواز شریف: ’سیاسی پناہ کی باتیں کرنے والے سن لیں پاکستان آ رہا ہوں‘

نواز شریف: ’سیاسی پناہ کی باتیں کرنے والے سن لیں پاکستان آ رہا ہوں‘

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں سزا دینے کا فیصلہ عدالت میں نہیں کہیں اور ہوا، تاہم اب جیل جانا پڑے یا پھانسی دے دی جائے ان کے قدم نہیں رکیں گے۔

نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 برس قید کی سزا سنائی ہے اور وہ جمعے کی شام لندن سے واپس پاکستان آ رہے ہیں۔

بدھ کی شام لندن میں مریم نواز کے ہمراہ ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘میری سیاسی پناہ لینے کی خبریں دینے والے سن لیں، میں واپس پاکستان آ رہا ہوں۔’

Comments are closed.

Scroll To Top