Home / Uncategorized / نواز شریف کا ’چند ججوں اور چند جرنیلوں‘ کے خلاف اعلان جنگ
نواز شریف کا ’چند ججوں اور چند جرنیلوں‘ کے خلاف اعلان جنگ

نواز شریف کا ’چند ججوں اور چند جرنیلوں‘ کے خلاف اعلان جنگ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لگی لپٹی اب بلکل ترک کردی ہے۔ جیسا کہ توقع تھی، انھوں نے احتساب عدالت سے اپنے خلاف ایون فیلڈ ہاؤس اپارٹمنٹس کا فیصلہ آتے ہی ’چند ججوں اور چند جرنیلوں‘ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

’مجھے جو سزا دی جارہی ہے وہ کرپشن کی وجہ سے نہیں دی جا رہی بلکہ میں نے 70 برس سے جاری ملک کی تاریخ کا جو رخ موڑنے کی جدوجہد شروع کی ہے یہ اس کی سزا دی جارہی،‘ جمعے کو احستاب عدالت میں مجرم قراد دیے جانے اور قید کی سزا پانے کے بعد نواز شریف نے اپنے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے باقاعدہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top