Home / Uncategorized / نوجوان سرفراز شاہ کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو صدارتی معافی
نوجوان سرفراز شاہ کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو صدارتی معافی

نوجوان سرفراز شاہ کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو صدارتی معافی

صدرِ پاکستان ممنون حسین نے ایک نوجوان کے قتل کے جرم میں سزا یافتہ سندھ رینجرز کے اہلکاروں کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان اہلکاروں کو مقتول نوجوان سرفراز شاہ کے اہل خانہ پہلے ہی معاف کر چکے ہیں۔

آئی جی سندھ جیل خانہ جات کی جانب سے سندھ کے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری کو 4 جنوری کو تحریر کیے گئے ایک خط میں اس معافی کی اطلاع دی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top