Home / Uncategorized / وزیر اعظم خاقان عباسی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں
وزیر اعظم خاقان عباسی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں

وزیر اعظم خاقان عباسی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات سپریم کورٹ میں ہو گی۔

یہ پہلی مرتبہ ہے جب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے مابین ملاقات سپریم کورٹ میں ہو گی۔

اس ملاقات کے لیے شام سات بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملک میں عدلیہ اور حکومت کے مابین تناؤ کی سی کیفیت ہے۔

اس سے پہلے سنہ 2007 میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اُس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات کی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top