Home / Uncategorized / وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، افغان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، افغان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، افغان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر متوقع طور پر امریکی نائب صدر مائیکل پینس سے ملاقات کی اور افغانسان میں مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان کی درخواست پر امریکی نائب صدر کے گھر پر ہوئی اور یہ 30 منٹ تک جاری رہی اور اس ملاقات میں مائیکل پینس کے خصوصی مشیر برائے جنوبی ایشائی امور مائیکل کٹرون نے بطور’نوٹ ٹیکر‘ شرکت کی، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی امریکی یا پاکستانی عہدیدار دونوں رہناؤں کی ملاقات کے دوران موجود نہیں تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top