Home / Uncategorized / ووگ انڈیا کے سرورق پر سوہانہ خان کی تصویر پر تنقید
ووگ انڈیا کے سرورق پر سوہانہ خان کی تصویر پر تنقید

ووگ انڈیا کے سرورق پر سوہانہ خان کی تصویر پر تنقید

فیشن میگزین ووگ کے انڈین ایڈیشن کے سرورق پر بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی 18 سالہ بیٹی کی تصویر شائع کی گئی ہے اور اس فیصلے پر انڈیا میں بہت تنقید ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے سوہانہ خان کی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی اہل نہیں ہیں کیونکہ یہاں پہنچنے کے لیے انھوں نے کچھ حاصل نہیں کیا ہے۔

فیشن کی دنیا کے مقبول میگزین ووگ کے سرورق پر عموماً ایسی مشہور ماڈلز، ادکارہ اور اُن گلوکاروں کی تصاویر ہوتی ہیں جو اپنے کریئر میں عروج پر ہوتی ہیں۔

سوہانہ خان کا تعارف ‘طالبِ علم، تھیٹر کو پسند کرنے والی اور مستقبل کی سٹار’ کے طور پر کروایا گیا ہے۔

اُن کے والد کو بالی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے اور کئی افراد کے خیال میں اقربا پروری کی وجہ سے ہی وہ کور پیج پر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top