Home / Uncategorized / ویٹیکن: پوپ نے یہ نہیں کہا کہ جہنم نہیں ہے
ویٹیکن: پوپ نے یہ نہیں کہا کہ جہنم نہیں ہے

ویٹیکن: پوپ نے یہ نہیں کہا کہ جہنم نہیں ہے

کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن نے اٹلی کے نامور صحافی کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ’جہنم کا کوئی وجود نہیں ہے‘۔

اٹلی کے روزنامے ‘لا ریپبلیکا’ میں پوپ فرانسس کے حوالے سے چھپے ایک مضمون کے بارے میں ویٹیکن کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیکل پوپ کی یوجینیو سکالفری کے ساتھ ایک نجی ملاقات کے حوالے سے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیتھولک چرچ کے اصول و نظریے میں جنہم کی موجودگی اور ابدیت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اخبار میں پوپ کی گفتگو سے کسی بھی اقتباس کو عقیدے کا حصہ نہ سمجھا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top