Home / Uncategorized / ٹرمپ انتخابی مہم پر مزید ایک سو ملین خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
ٹرمپ انتخابی مہم پر مزید ایک سو ملین خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

ٹرمپ انتخابی مہم پر مزید ایک سو ملین خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں بڑے پیمانے پر رقوم خرچ کریں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات تک وہ اپنے نجی اثاثوں میں سے ایک سو ملین ڈالر خرچ کریں گے۔

ان کے بقول صرف یہی نہیں بلکہ وہ اس سے بھی زیادہ خرچ کرنے پر تیار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے انتہائی پْراعتماد انداز میں کہا کہ اْنہیں انتخابات میں شاندار فتح نصیب ہو گی۔ تاہم قبل از انتخابات کرائے جانے والے جائزوں میں مقبولیت کے حوالے سے ہیلری کلنٹن ٹرمپ سے آگے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top